اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے حکم پر عمران خان کو پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کردیا گیا جبکہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ سےدوبارہ رجوع کرنےکا حکم بھی دیا ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
اس سے قبل سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پہنچانےکے بعدکمرہ عدالت کو بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج ختم، تحریک انصاف کے کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت
سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دیا تھا۔