عمران خان کی گرفتاری:تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند

303

لاہور:عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک کے بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہورمیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے زمان پارک کی طرف جانے والے راستے کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، ڈنڈا بردار فورس موقع پر موجود ہے، راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مال روڈ تا دھرمپورہ انڈرپاس تک کنال روڈ ایک طرف سے مکمل طور پر بند ہے، راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو چکی ہے۔