عمران خان آج عدالتِ عظمیٰ کے مہمان ہوں گے، چیف جسٹس

286

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت عظمیٰ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ سکیورٹی کے مدنظر عمران خان کو آج پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان جن شخصیات سے چاہیں مل سکتے ہیں۔ عمران خان کو کل صبح 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ عمران خان چاہیں تو ان کے ساتھ دوست یا فیملی ممبران رات کو قیام بھی کر سکتے ہیں۔ عدالتوں کی حدود سے کسی کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سکیورٹی کے افراد رجسٹرار کی اجازت ہی سے عدالتوں میں داخل ہو سکیں گے۔ عمران خان کی خواہش کے برعکس ملنے والوں کو عمران خان سے اجازت لینا ہوگی۔