کسی سیاسی پارٹی کو کالعدم کرنے کی حمایت میں نہیں ہوں ، بلاول زرداری

478

کراچی: وزیرخارجہ  و چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم کسی سیاسی پارٹی کو کالعدم کرنے کی حماعت نہیں کرتے ۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اصولی طور پرکسی سیاسی پارٹی کو کالعدم قرار دینے کے حق میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حالات کو دیکھ کر ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو وہ مجبوری کے باعث کیا جائے گا۔ جو دہشتگردی کل کی گئی کوئی اور تنظیم کرتی تو اس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر سیاسی جماعت رہنا چاہتی تو پرامن احتجاج کی کال دیتی جس سے نہ تو سرکاری املاک کا نقصان ہوتا اور نہیں ملکی معشیت کا  یہ حال ہوتا سیاسی لیڈر ہمیشہ پر امن طریقے اپناتا ہے ، سیاست دان گرفتار ہوتے ہیں تو سیاست کا نقصان ہوتا ہے۔ ہم کبھی اس پر جشن نہیں مناتے اور نہ ہی مٹھائی بانٹتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی شروع سے نیب کے خلاف ہے لیکن پی ٹی آئی نے نیب کا دفاع کیا۔ چارٹر آف ڈیموکریس میں 2008 سے 2013 تک نیب کو بند کرنا شامل تھا۔ عمران خان نے اس کو مک مکا قرار دیا اور نیب کو بچانے کے لیے مہم شروع کردی۔

انہوں  نے مزید کہا کہ اب نیب پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے ہم تو پہلے بھی اس کی مخالفت کر چکے تھے لیکن عمران خان نے اسے  اپنی مرضی سے چلاتا رہا ہے اب رونے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔