واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ ہیں۔
وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پہلے بھی واضح کیا ہے کہ امریکا کسی ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی کی حمایت نہیں کرتا۔
ہم دنیا کے تمام ممالک میں جموری اصولوں اور قانون کی عمل داری کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے پاکستان کی حکومت سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر تمام مظاہرین پر امن طور پر اپنا ردعمل ظاہرکریں جبکہ حکام بھی جمہوری اصولوں کے مطابق تحمل سے جواب دیں۔