اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے ۔پی ٹی آئی نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی،عمران خان اپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کریں، عمران خان نے کرپشن کی ہے تو جواب دینا پڑے گا ۔
اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبا ل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے ،عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا ،عمران خان کا دور اقتدار بد ترین انتقامی دور تھا،عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا،عمران خان نے 160ملین پاﺅنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے،عمران خان نے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے اپنے ذاتی مقاصد کےلئے استعمال کی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی کیس نہیں 60ارب کی مبینہ کرپشن کا کیس ہے ، پولیس اور قانون نافذکرنیوالے اداروں پر پتھراﺅ کیا گیا،عمران خان نے کرپشن کی ہے تو جواب دینا پڑے گا،عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں افراتفری پھیلائی گئی ،پی ٹی آئی کارکنان نے سیکورٹی اداروں کی املاک کونشانہ بنایا جو کہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی ساری قیادت کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مقدمات ہوئے اور تمام مقدمات میں پیش ہوتے رہے ہیں کیا ہم نے کوئی جلاﺅ گھیراﺅ کیا، عمران کو آئےنی و قانونی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا،اتحادیوں نے عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،پی ٹی آئی نے ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی،عمران خان اپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کریں حکومت دہرے معیار پر یقین نہیں رکھتی۔#/s#