اسلام آبا:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت اور ملک کے لیے سیاہ دن ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ پر رینجرزنے قبضہ کر لیا ہے، وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 9, 2023
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
Imran Khan’s lawyers. pic.twitter.com/MoUFdJ6f2U
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) May 9, 2023