اسلام آباد: نیب کیسز میں آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مین یونس قدوائی سرنڈر کرنے کو تیار ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور نیب کیسز سے متعلق کیس میں یونس قدوائی نے وارنٹ منسوخی اور 15 روزہ حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین یونس قدوائی سرنڈر کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں دائر درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت سمیت 2 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ یونس قدوائی اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں اور احتساب عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔