عمران خان وزیر اعظم سے سوال پوچھنے سے پہلے عدت میں شادی پر جواب دیں، وفاقی وزیر اطلاعات

312
the murder

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عوام کو اپنی سازشوں کا جواب دیں،ابھی  لوگوں کو عدت میں شادی، بچی کے والد ہونے کا الزام لگنے کا انتظار باقی ہے؟

 تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم شہبازشریف سے مختلف سوالات پوچھنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہروپیے حق صرف آئین اور قانون کے تحت ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتاہے، جس کا تقاضا ہے کہ تھانے اور عدالت جائے، ثبوت دے، آئینی حق ٹویٹر ، ریلی اور جلسوں پر نہیں ملتا ثبوت لے کر عدالت اور تھانے جاؤ،  35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزام عمران خان نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں، عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں ؟

انہوں نے  چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ جھوٹے الزام لگانا الزام تراشی کرنا بہتان بازی کرنا کسی کا نہ قانونی حق ہے اور نہ آئینی حق ہے، جب کپتان پہ قاتلانہ حملہ ہوا اس وقت خیبر پختوانخواہ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت اور وزیراعلی تھا، کیا وہ سازش میں شامل تھے؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمہارے جھوٹوں پہ انھوں نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مجرموں کو کیوں نہیں پکڑا؟ میڈیا، جج،سیاسی مخالفین کے قتل کی تمہاری سازش بے نقاب ہونے پر دوسروں پر اپنے قتل کاالزام دیا؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو الزام دوسروں پہ لگایا مجرم خود نکلے، دوسروں کو چور ڈاکوکہااورخود ڈاکو ثابت ہوئے،مخالفین، صحافی، جج وکلا کے قتل کی تمہاری سازش پکڑی گئی تو اب دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگا رہے ہو، پاناما میں جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کے مقدمے میں 6 سال سے تم عدالت سے فرار ہو؟