گرفتاری کا خدشہ،اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظور

317

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کو 25 ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں 6 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا۔اسد عمر کے خلاف عدلیہ کے حق میں اسلام آباد ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے اسد عمر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔