نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 20 روزہ ”تربیتی کورسز” کا آغاز کل ہو گا 

340

گوادر:نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 20 روزہ ”تربیتی کورسز” کا آغا پیرسے ہو گا، اس کے تمام اخراجات چین برداشت کرے گا، کورسز کا مقصد 15 مختلف زمروں میں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق  نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کے ستمبر میں آپریشنل ہونے کی توقع نئے  بین الاقوامی ہوائی اڈے (این جی آئی اے) کے موثر آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے  چین نے سرکاری اہلکاروں کے لیے ”تربیتی کورسز” کی پیشکش کی ہے۔

ان کورسز کا مقصد 15 مختلف زمروں میں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ 20 روزہ تربیتی کورس 08 جولائی سے شروع ہو کر 27 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ یہ تربیتی کورس سرکاری اہلکاروں کو ان کی تکنیکی، انتظامی  مہارت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری مہارت فراہم کرنے کے لیے  ہے۔ 

گوادر پرو کو دستیاب معلومات کے مطابق تمام اخراجات چین برداشت کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے موزوں امیدواروں کو نامزد کیا جائے گا اور ان کی منظوری 16 مئی تک حکومت پاکستان کی وزارت اقتصادی امور ڈویژن کو بھیج دی جائے گی۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  کے  نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ (این جی آئی اے) پروجیکٹ میں شامل  ایک اہلکار  نے گوادر پرو کو بتایا کہ ہوائی اڈے کی تعمیر، جس کی لاگت کا تخمینہ ہے 51.284 بلین، تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ یہ پیش رفت حکومت کی جانب سے تجدید عہد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی اور چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی ( سی سی سی سی ) سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔