لاہور:سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے حساس شہروں میں دہشت گردی کے منصوبے ناکام بناتے ہوئے 11 خطرناک دہشت گرد پکڑ لئے جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز سمیت اشیا برآمد کر لیں۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشنز کے دوران لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے اور کالعدم داعش، تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ کے دہشت گرد گرفتار کر لئے جن کی تعداد 11 بتائی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے خطرناک ملزمان سے بم بنانے کیلئے بارودی مواد کی بھاری مقدار بھی برآمد کی اور ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر سامان بھی قبضے میں لیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے خلاف لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔