کراچی:وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے کشمیر کے معاملے کو دنیا کے سامنے رکھا،بھارتی وزیر خارجہ نے جو رویہ اختیار کیا وہ مناسب نہیں تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ بھارتی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے رہے ہیں جس کا پی ٹی آئی نے حق ادا کیا۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ بھارتی وزیر خارجہ نے جو رویہ اختیار کیا وہ مناسب نہیں تھا، بلاول بھٹو نے کشمیر کے معاملے کو دنیا کے سامنے رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن ہوا نہیں حافظ نعیم نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا، خواجہ آصف جو باتیں کر رہے ہیں ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، گلزار احمد، ثاقب نثار سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے، افتخار چوہدری نے پیپلز پارٹی سے بڑی زیادتیاں کیں، ثاقب نثار کا بیٹا پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ افتخار چوہدری کے بیٹے کا کس کو نہیں معلوم، گلزار کی بھی کہانیاں نکلیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ان مسائل میں ہے، کیا یہ سیاستدانوں کی وجہ سے ہے، 2018 میں دھاندلی کی گئی اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں بنایا اور چلایا۔