بشریٰ بی بی کو عدالت میں اپنی ہی چوریوں کا جواب دینا ہوگا، مریم نواز

667
judges

اسلام آباد: ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا ہے کہ انہیں عدالت آنے پر اپنی ہی چوریوں کا جواب دینا پڑے گا۔

مریم نواز نے وفاقی وزیر اطلاعات کی ٹوئٹ پر تبصرہ کیا، جس میں مریم اورنگزیبنے کہا تھا کہ نوٹس مریم نواز کو نہیں باپردہ خاتون اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دے، سب کیسز عدالت ہی میں ہیں۔مریم نواز نے تم سب بہروپیوں کو بے نقاب کیا ہے۔با پردہ خاتون گھر تک نہیں بلکہ گھڑیاں، پانچ کیرٹ کے ہیرے، زمینوں کی چوریوں اور سیاسی مخالفین کو غداری سےلنک کرنے تک محدود رہی اور آج کل لوگوں کے گھروں کی بالٹیاں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے،جہاں اپنی ہی چوریاں کھلیں گی اور جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مریم نواز کو تقریر کے دوران عمران خان کے خلاف الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما نے بشریٰ بی بی پر اپنے خطاب کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے حکام سے دستخط شدہ دستاویزات حاصل کرنے کے لیے رشوت کے طور پر 5 کیرٹ سونے کی انگوٹھیاں لیں۔