لاہور، سوئی گیس کے دفتر پر خواتین کا حملہ

416

لاہور:سوئی گیس کے دفترمیں اوور بلنگ اور میٹر رینٹ میں اضافے کے خلاف گھریلوخواتین نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو خواتین نے سوئی گیس حکام کوبل کی درستگی کا مطالبہ کیا تھا تاہم بل کی عدم تصحیح کی صورت میں خواتین نے سوئی گیس کے دفتر پر ہی دھاوابول دیااور ڈنڈوں سے دفتر میں توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں قیمتی سامان کوشدید نقصان پہنچا۔

سوئی گیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین شیدد غصے میں تھیں اوران کے ہاتھوں میں ڈنڈے ہونے کی وجہ سے کوئی انہیں روک نہیں سکا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کیخلاف قریبی تھانے میں درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔