اسلام آباد:وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جا کر جس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو۔فارن ایجنٹ بہروپیا ہے، حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنا لیتا ہے۔گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے ویل چیئر کا ڈرامہ بنالیا گیا ۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چار سال کی ناکامیوں، اسمبلیاں توڑنے کا ملبہ جنرل باجوہ پر ڈالا، شہدائ، اداروں اور ان کی قیادت کے خلاف اندرون و بیرون ملک غلیظ مہم چلانے والا پھر الزام تراشی کر رہا ہے۔قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک، پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا،چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔