لاہورہائیکورٹ نے مراد سعید کوغیرقانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا

446

لاہور:ہائیکورٹ نے مراد سعید کوغیرقانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا،جسٹس انوارالحق پنوں نے مرادسعید کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے مراد سعید کے خلاف وفاق اور تمام صوبوں سے مقدمات کا ریکارڈ منگوالیا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ اداریمقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کررہے۔ 

درج مقدمات میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوکرضمانت کروانا چاہتا ہوں،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنیکاحکم دے۔