راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم عدلیہ کے پیچھے نہ کھڑی ہوئی تو جمہوریت پر گہرے بادل چھا جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں عمران خان کو جیل میں ڈالنے یا جان لینے پر تلی ہوئی ہیں، جس اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں وہ عدلیہ کی توہین پر تلی ہوئی ہے، حکومت چیف جسٹس کو رخصت پر بھیجنے کی باتیں کر رہی ہے۔
عمران خان کے پاس کال دینےکے علاوہ کوئی چارہ کارنہیں رہاIMFسے چھٹی برمدات میں کمی ٹیکس وصولی میں ناکامی یہ ہے حکومت ملکہ کی تاج پوشی کے لیے شہزادے کے پاس وقت ہے ملک کے سنگین مسئلے حل کرنے کے لیے نہیں جو کچھ یہ کر رہے ہیں ان کے گلے پڑے گا قانون اور آئین جیتنے گا الیکشن ہوکررہیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 4, 2023
انہوں نے کہا کہ ملک سنگین ترین بحران میں ہے، عمران خان کے پاس کال دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا، جو کچھ یہ کر رہے ہیں ان کے گلے پڑے گا، قانون اور آئین جیتے گا، الیکشن ہو کر رہیں گے، حکومت صدر سے الیکشن کی تاریخ کا اختیار واپس لینے جا رہی ہے۔
پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پرآگیاہےحکومت صدرسےالیکشن کی تاریخ کااختیارواپس لینےجارہی ہےخاقان عباسی کہتاہےمفت آٹاسیکم100میں سے40 بوریاں چوری کی گئیں الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرواناہےحکومت کی ترجمانی کرنانہیں پارلمینٹ عدلیہ کاگھیراؤکرنےجارہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 4, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کروانا ہے حکومت کی ترجمانی کرنا نہیں، پارلیمنٹ عدلیہ کا گھیرا کرنے جا رہی ہے، بادشاہ کی تاج پوشی کیلئے شہزادے کے پاس وقت ہے، ملک کے سنگین مسئلے حل کرنے کے لیے نہیں۔
پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پرآگیاہے حکومت صدرسیالیکشن کی تاریخ کااختیارواپس لینے جارہی ہے خاقان عباسی کہتاہے مفت آٹاسیکم100میں سے40 بوریاں چوری کی گئیں الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرواناہے حکومت کی ترجمانی کرنانہیں پارلمینٹ عدلیہ کاگھیراوکرنے جارہی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹی، برآمدات میں کمی، ٹیکس وصولی میں ناکامی یہ ہے حکومت، پاکستان ایشیا میں مہنگائی میں صف اول پر آگیا ہے، خاقان عباسی کہتے ہیں مفت آٹا سکیم 100 میں سے 40 بوریاں چوری کی گئیں۔