عمران خان کی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلیے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل

575
running away

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام ہفتے کے روز مغرب سے قبل اپنے علاقوں میں چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہے، ۔ ملک میں بدترین مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے۔ اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے۔حکومت، پاکستان کے آئین اور سپریم کورٹ کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے، میں قوم سے اپیل کرتا ہوں بروز ہفتہ نماز مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے ہر شخص اپنے گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور آئین کی حکمرانی کے لیے باہر نکلے۔