خیبر پختونخوا: شدید بارشوں میں حادثات سے 4 افراد جاں بحق

542
rains and snows

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے صوبائی محکمے نے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ لکی مروت میں تین افراد جاں بحق ہوئے جب کہ شانگلہ میں بارش میں ہونے والے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف دیگر حادثات کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ علاوہ ازیںایک گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔بارشوں کےحوالے سے ضلعی انتطامیہ، ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

محکموں کی جانب سے بند سڑکیں کھلوانے کے لیے اقدامات کیے جارہےہیں اور اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ عوام کے لیے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ احتیاط برتیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع متعلقہ ادارے کو دیں۔