پاکستان میں مارشل لا لگا تو پھر کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی، عمران خان

430

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  عمران خان نے کہا ہے کہپاکستان میں مارشل لا لگا تو پھر کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی، پاکستان کے ہمسایہ کے بڑے خوفناک عزائم ہیں، پاکستان کو ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم تشویشناک ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ آئین میں واضح لکھا ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، ہم نے آئین کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی اسمبلیاں تحلیل کیں، تحلیل سے پہلے آئینی ماہرین سے رائے لی تھی، اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن ہونا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ   آصف زرداری، شریف خاندان کی اربوں کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں، زرداری، شریف خاندان کا پاکستان میں کوئی اسٹیک نہیں، سپریم کورٹ کے پندرہ ججز سے پوچھتا ہوں ہمیں الیکشن کیوں نہیں مل رہا، کس قانون کے تحت نگران حکومت بیٹھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ان کا ایک ہی مقصد ہے کسی طرح عمران خان کو اقتدار میں نہیں آنے دینا، یہ صرف مجھے باہر رکھنے کیلئے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں، زمان پارک کے بعد پرویز الہی کے گھر کے گیٹ کو توڑا گیا، جو کچھ ہو رہا ہے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم تشویشناک ہے، ججز کی تقسیم میں نمک پھینکا جا رہا ہے، سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں مجھے انصاف نہیں مل رہا، میں سمجھتا ہوں اگر پاکستان کو تباہ کرنا ہے تو مارشل لا لگا دیں پھر کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی، مارشل لا سے ہماری فوج تباہ ہو گی، پاکستان کے ہمسایہ کے بڑے خوفناک عزائم ہیں، پاکستان کو ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔