ایمریٹس بورڈنگ پاس سے مسافروں کو دبئی میں رواں موسم گرما کے دوران سینکڑوں آفرز حاصل

826

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) ایمریٹس نے اپنے مقبول مائی ایمریٹس پاس کی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ 1 مئی 2023 سے لیکر 30 ستمبر 2023 تک مائی ایمریٹس سمر پاس کی بدولت صارفین اپنے سفر کے دوران پانچ ماہ کے دوران دبئی اور متحدہ عرب امارات کے سینکڑوں مقامات پر خصوصی آفرز حاصل کرسکیں گے۔

دبئی جانے یا وہاں سے گزرنے والے ایمریٹس کے صارفین دبئی اور متحدہ عرب امارات میں شاندار ڈسکاؤنٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیکڑوں ریٹیل، تفریحی اور ڈائننگ آؤٹ لٹس کے ساتھ ساتھ مشہور پرکشش مقامات اور لگژری اسپاز کے لئے باآسانی اپنا بورڈنگ پاس اور شناختی دستاویز پیش کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگر آپ آن لائن چیک ان کرتے ہیں اور ایمریٹس ایپ یا والٹ سے سے اپنا موبائل بورڈنگ پاس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ اسکا اسکرین شاٹ آپ نے مختلف مقامات پر پیش کرنا ہے،ورنہ آپ کے لینڈ کرنے کے بعد یہ آپکی ایپس سے غائب ہوجائے گا۔

مائی ایمریٹس پاس کی تمام آفرز جاننے کے لئے براہ کرم www.emirates.com/myemiratespassوزٹ کریں۔

اسی دوران شہر کا سب سے بڑا شاپنگ اور فیملی انٹرٹینمنٹ میلہ واپس آگیا ہے، جس میں ثقافتی تقریبات، آتش بازی کے مظاہرے، قرعہ اندازی سے انعامات سمیت بہت کچھ شامل ہے۔ صارفین مائی ایمریٹس پاس کی آفرز سے فائدہ اٹھائیں اور دبئی سمر سرپرائزز سے اسی وقت لطف اندوز ہوں جب آپ 29 جولائی 2023 سے 3 ستمبر 2023 کے درمیان دبئی کے لئے پرواز بھرتے ہیں۔

چاہے مسافروں نے پرائیویٹ پولز میں سستانا ہو، یا پھر انڈور تھیم پارکس اور واٹر پارکس میں فیملی کا لطف اندوز ہونا ہو، اس موسم گرما میں دبئی کا سفر کرتے وقت ہر مسافر کے لئے کچھ نہ کچھ دلچسپی کا سامان موجود ہے۔ ساحلوں پر غسل آفتابی کی سہولت اور ثقافتی سرگرمیوں سے لے کر عالمی معیار کی مہمان نوازی اور تفریحی سہولیات کے ساتھ یہاں دبئی آنے والے ہر شخص کے لئے مختلف اقسام کے عالمی سطح کے معیاری تجربات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

دبئی کا تجربہ: صارفین اب ایمریٹس کے دبئی ایکسپیرینس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی اور متحدہ عرب امارات میں پروازوں، ہوٹل میں قیام، اہم دلچسپ مقامات کے دورے اور دیگر کھانے اور تفریحی تجربات سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنا سفری شیڈول براؤز، تخلیق اور بک کراسکتے ہیں اور مزید منفرد اقسام کے فائدوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ایمریٹس تعطیلات: صارفین ایمریٹس ہالیڈیز کے ذریعے دبئی میں اپنی تعطیلات کی بکنگ کراسکتے ہیں۔ ایمریٹس ہالیڈیز میں بکنگ کے تمام باسہولت آپشنزشامل ہیں۔ اسی طرح، ایمریٹس ہالیڈیز کی خصوصی 7/24 آن ہالی ڈے سروس ٹیم کے ذریعے سکون سے چھٹیوں کے ہر لمحے کو یادگار بنانے میں معاونت میسر آتی ہے۔

اسکائی وارڈز پارٹنرز: ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام اسکائی وارڈز کے ممبرز متحدہ عرب امارات میں اپنے قیام کے دوران ہر روز ریٹیل آؤٹ لٹس سے خریداری پر مائلز کما سکتے ہیں، اور انعامی ٹکٹوں، اپ گریڈز کے لئے ان مائلز کو استعمال کرسکتے ہیں جبکہ کنسرٹس اور کھیلوں کی تقریبات کے ٹکٹوں کے لئے بھی ان مائلز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایمریٹس اسکائی وارڈز کے بارے میں یہاں مزید جانیں: https://www.emirates.com/ae/english/skywards/

ایمریٹس نے چھ براعظموں میں 130 سے زائد مقامات کے لئے محفوظ طریقے سے آپریشن دوبارہ شروع کیا ہے اور فی الحال پاکستان سے دبئی کے لئے ہفتہ وار 53 پروازیں چلاتا ہے۔

اس ضمن میں ایمریٹس کی ویب سائٹ emirates.comسے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ٹکٹس بھی اسکی ویب سائٹ (emirates.com)، ایمریٹس سیلز آفس، ٹریول ایجنٹس یا آن لائن ٹریول ایجنٹس کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں۔