سابق وفاقی مذہبی امور اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن  کے ریڈار پر آ گئے

418

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اینٹی کرپشن میں الزام ہے کہ اعجاز الحق نے  ہارون آباد شہر میں  ڈکلیئر زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنائیں۔

غیر قانونی طور پر بنائی گئی سوسائٹیوں میں وائٹل سٹی فیز 1 ، فیز 2 شامل ہیں۔ ان کے علاوہ  پاسبان سٹی ، الحق ٹاؤن ، سروش ٹاؤن ، رحمت ٹاؤن اور رحمت سٹی شامل ہیں۔

اعجاز الحق نے یہ غیر قانونی کالونیاں بغیر کسی سرکاری منظوری کے بنائی ہیں۔ اعجاز الحق اور اُس کے فرنٹ مینوں نے سادہ لوح عوام الناس کے کروڑوں روپے ہتھیالیے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے اعجاز الحق سمیت ٹی ایم اے ہارون آباد کے افسران و اہلکاروں کو 2 مئی کو طلب کر لیا۔