عمران خان کے گینگ میں شامل تمام افراد کرپٹ ہیں، مریم نواز

365

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے گینگ میں شامل تمام افراد کرپٹ ہیں، ثاقب نثار اور فیض اس میں شامل ہیں،  جو ہمیں چور کہہ رہاتھا اس کا اپنا بیٹا بھی چور نکلا،ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کے لیے پیسے پکڑ رہا ہے، ثاقب نثار بتائے پاناما کیس کے عوض کتنے پیسے لیے تھے؟

مریم صفدر نے کہا کہ  عمران خان خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں، پاکستان کیخلاف سازش کرنا بند کریں مزدور کا بھلا ہو جائے گا،وزیراعظم نے مشکل حالات کے باوجود کم از کم اجرت 35 ہزار مقرر کی، مزدور کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ہونی چاہیئے۔

مریم  صفدر نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ آج مزدوروں کے نام پر ریلیاں نکال رہا ہے، کپتان سازشوں سے اقتدار کے راستے بنانا بند کریں تو مزدور کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج 2  روپے کی روٹی 25 روپے کی ہے تو کس کو الزام دینا ہے؟ صرف خان ذمہ دار نہیں ہے پورا گینگ ذمہ دار ہے۔