اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے تین شہروں میں جلسے کرنے کا بیان دیا ہے، وہ جلدی سے جلسے شروع کریں تاکہ مذاکراتی عمل سے جان چھوٹے، مذاکرات سے کیا نتیجہ نکلے گا، صرف اتمام حجت کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی میں تمام لوگ مسافر ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الہٰی کیلئے باہر نہیں نکلا، ہم سنجیدہ فیصلے کریں گےغیر سنجیدہ نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کو اتنی غیر یقینی صورتحال میں نہیں بلا سکتے ہیں،ہم نے حالات قابو میں کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہورہے ہیں۔