پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی حامی ہے،شازیہ مری

467

اسلام آباد:وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے۔

ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ کام نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کو مانیٹر کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران احمد نیازی قومی اسمبلی سے خود بھاگ گئے تھے،  وہ جانتے تھے کہ عدالتی بیساکھیوں پر کھڑی پنجاب حکومت ڈھیر ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی ذہنی کیفیت پل پل میں تبدیل ہوتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ صرف پنجاب میں انتخابات وفاق کی سالمیت کے خلاف گھنانی سازش ہے۔ قومی اسمبلی اور دو صوبوں کی اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا آئینی تقاضا ہے۔