راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی کھسیانی بلی کھمبہ نوچ رہی ہے حلف کیساتھ ہی سپریم کورٹ کے3ججوں کوماننے سے انکارکردیاجووزیراعظم عدلیہ کے حکم کونہ مانے اس وزیراعظم کے اعتمادکے ووٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اوریہ سول نافرمانی کی شروعات ہے جب عدلیہ کے فیصلوں کااحترام نہیں ہوگاتوحکومت کے فیصلوں کوبھی عوام نہیں مانے گی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئین جیتے گااورمئی کے پہلے ہفتے تک عدلیہ کے فیصلوں کاتعین ہوجائیگا،پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے ججزکیخلاف نازیبازبان استعمال کرناآئین شکنی ہے اورسیاسی موت کودعوت دینے کے مترادف ہے الیکشن ہوکررہیں گے ،آئین وقانون کی بلادستی قائم ہوگی مذاکرات کی ناکامی الیکشن کے تاخیری حربے انکی بدنیتی ثابت کردیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس ڈار نے ملک کی معیشت کو ڈبویا وہ الیکشن مذاکرات آئین وقانون کا بھی حشر کردے گا مذکرات کی کمیٹی نے صرف اسمبلیوںکے ٹوٹنے اورالیکشن کی تاریخ طے کرنی ہے ایک سال میں جو الیکشن کی طرف نہیں آئے وہ 3 دن میں کیسے آئیں گے، آصف زرداری اپنے دا ئوپربیٹھے ہیں فضل الرحمان کی ضدسیاسی قبر کھود دے گی۔