وزیراعظم کی سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا ء کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش

427

اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

وزیراعظم نے  پاکستانیوں کی سوڈان سے بحفاظت وطن واپسی پر اظہار تشکر کیا ہے ۔وزیر اعظم نے پاکستانیوں کی واپسی کے آپریشن میں شریک آئی ایس آئی سمیت تمام فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ،وزیراعظم کا847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا وزیراعظم کا 107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔وزیراعظم کی جدہ میں سرکاری رہائش اور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کی۔ 

وزیراعظم کا وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری، وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری وزارت خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کی سوڈان میں پاکستانی سفیر میر بہروز ریگی، ہیڈآف چانسری محمد سعید، ڈیفنس اتاشی کرنل محمد ہارون، کمرشل اتاشی عطااللہ کی بھی تعریف کی ۔وزیراعظم کی سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے محمد بلال شفیق اور راشد خان کو بھی خصوصی شاباش دی ۔وزیر اعظم شہبازشریف نے ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھیں۔