جماعت اسلامی گوادر وبلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، لیاقت بلوچ

549

گوادر:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی گوادروبلوچستان کے عوام کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی گوادر وبلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ  یکم مئی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر گوادرکے عوام سے اظہار یکجہتی ،مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی ،مسائل کے حل،ناجائز جھوٹے مقدمات ختم کرنے کیلئے منایا جائیگا ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرزپر ریلیاں مظاہرے ہوں گے اور گوادر وبلوچستان کے عوام سے اظہاریکجہتی کیاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ  ضمانت میں ر کاوٹیں کھڑی کرنابدترین ظلم ہے، جماعت اسلامی گوادر کے عوام کی ترجمانی اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ ،قومی اسمبلی ،سینٹ سمیت عوامی عدالت ہر سطح پر احتجاج وجدوجہد کر رہی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  گوادر سے پوراملک اور چین مستفید ہواور گوادر کے عوام اس کے ثمرات سے محروم رہے یہ حکمرانوں مقتدر قوتوں کی نیتوں میں فتورکو ظاہر کر رہے ہیں ۔گوادربلوچستان کے عوام کو سہولیات ،بنیادی حقو ق فراہم کرنا حکمرانوں کی ترجیح ہوناچاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افرادکو بازیاب ،بارڈرز،ساحل ،چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ختم کیا جائے ۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ووٹ وحمایت دیں تاکہ قوم بحرانوں ومسائل اورمشکلات سے نکل سکے۔