لاہور: ضلعی انتظامیہ کا بھر کے بازار اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کا حکم

762

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے بازار اور شادی ہال رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور توانائی کی بچت پالیسی پر 28 مارچ سے دوبارہ سختی سے عمل درآمد شروع ہورہا ہے، جس کی وجہ سے شہر بھر کی مارکیٹیں اور شادی ہال رات دس بجے بند ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری کی ساڑھے بارہ بجے تک اجازت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارکیٹیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا اور یومیہ بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ اسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں مقررہ اوقات کار پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔