شہباز شریف کو 172کے بجائے صرف 160ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، فواد چودھری

251

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 172کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، 20اراکین اسمبلی جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔

فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کو 172ارکان کے بجائے صرف 160ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی، یہ ووٹ شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی بہت بڑی شکست ہے۔