پشاور بی آر ٹی کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے مل کر کریں گے

769

پشاور: خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سیکرانیکی منظوری دے دی۔

ایک انٹرویومیں نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے مل کر تحقیقات کریں گے، تحریک انصاف کا بی آر ٹی کرپشن کیس میں اسٹے لینے سے پتاچلتا ہے کہ گڑبڑ ہوئی ہے، بی آر ٹی ٹرانسپورٹ کے انڈر ہوتی ہے اور وزیرٹرانسپورٹ اس کا چیئرمین ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عجیب تویہ ہے یہاں ایک سرکاری افسربی آر ٹی ٹرانسپورٹ دیکھ رہا ہے، بی آر ٹی کی تعمیر لوکل گورنمنٹ کے ادارے نے کی اور اس کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی اور مختلف ڈیپارٹمنٹس میں پی ٹی آئی کے لوگ تعاون نہیں کررہے، بیورو کریٹس الیکشن کرانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ہماری کوشش ہے وزیر اعظم ،سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ہمیں اختیار دیں۔