اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نے 14/15 سال قبل اپنے نواز و شہباز شریف کے ساتھ 2 گلے مجھ سے بیان کیے جو سراسر بے بنیاد ہیں، میں میڈیا پہ حقیقت بیان کر سکتا ہوں۔
انہوں نے سابق چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا، اس کو سزا سنائی، اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے۔