وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون ،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ وزیر اعظم نے سراج الحق کو عید کی مبارکباد دی۔سراج الحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا عید کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم اور سراج الحق کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو سراج الحق نے کہا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں اس پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کررہا ہوں 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے۔