ریلوے کا سرور لنک کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال

824

لاہور: ریلوے کا مین سرور لنک ڈاون ہونے سے ملک بھر کے ریزوریشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند ہوگئی جو کچھ دیر بعد بحال کردی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این ٹی سی ٹیم نے ریلوے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کو مکمل کیا، ریلوے انتظامیہ مسافر حضرات سے بکنگ سسٹم میں عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دن میں ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند رہی جس کے باعث ریزرویشن دفاتر میں مسافروں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، این ٹی سی پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے لنک ڈاؤن ہوا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق این ٹی سی ڈیٹا بیس میں لوڈ کی وجہ سے ریلوے ریزرویشن سسٹم میں عارضی تعطل کے باعث ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ میں عارضی تعطل ہوا۔