لاہور : تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کیلئے تیار ہیں، مسلم لیگ (ن )گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور معاملات آگے بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے، ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔