فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کامرکزی رن وے بند کرنیکا فیصلہ

2338

 فیصل آباد:تعمیراتی کام کے باعث فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کامرکزی رن وے نمبرتھری آربند کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق مرکزی رن وے نمبر ’’03 آر‘‘ فلائٹ آپریشن کیلئے چوبیس اپریل سے سترہ مئی تک بند رہے گا۔

سی اے اے کے مطابق رن وے تعمیراتی کام کے باعث بند کیا گیا ہے، تعمیراتی کام کے باعث رن وے نمبر 03 آرپربھاری مشینری لگادی گئی۔

حکام نے بتایا کہ فضائی آپریشن سیکنڈری رن وے نمبر ’’03 ایل‘‘ سے جاری رکھا جائیگا۔