لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم صفدر نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں۔