گورنر ہاؤس پشاور عید کے پہلے دن عوام کے لیے کھول دیا گیا

635

پشاور: گورنر ہاؤس عید کے پہلے دن عوام کیلئے کھول دیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے گورنر سے عید ملی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی عوام سے عید ملنے کیلئے گورنر ہاؤس میں عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ گورنر نے مہمانوں کو خود مٹھائی پیش کی۔

مزید تفصیلات کے مطابق گورنر سے عید ملنے کیلئے آنے والے افراد اپنے ساتھ بچوں کو بھی لے آئے، گورنر بچوں سے بھی عید ملتے رہے۔

گورنر ہاؤس آنے والے عوام  نے خوشی کا اظہار کیا، گورنر ہاؤس کھولنے اور عید ملنے کیلئے خود موجود رہنے پر گورنر کو خراج تحسین پیش کیا۔

اقلیتی برادری میں سے سکھ کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، گورنر کو سکھ کمیونٹی کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ گورنر عید الفطر کی خوشیاں عوام کے ساتھ منانے کیلئے عید کے دوسرے روز بھی عوام سے عید ملیں گے۔