شیخ رشید نے نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا

497
Imran Khan

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب کی نگراں حکومت کو کام سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ سینیئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے پنجاب کی نگراں حکومت کو کام سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

شیخ رشید نے یہ مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت کی 90 دن کی آئینی مدت مکمل ہو چکی ہے اور اس مدت کے مکمل ہونے کے بعد وہ آئینی طور پر مزید کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتی ہے۔

شیخ رشید نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آرٹیکل 218(3) اور 220 کے تحت نگران حکومت کو کام کرنے سے روکے۔ اگر الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو مزید کام کرنے سے نہیں روکا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔