اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف نے سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا