کراچی(رپورٹ :منیرعقیل انصاری) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔مساجد میں اعتکاف کرنے والے لاکھوں افراد کی اپنے گھروں میں واپسی۔
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اور کل بروز ہفتہ 22 اپریل کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔
دوسری جانب عید کا چاند نظر آتے ہی کراچی کے مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد اپنے گھروں کو واپس روانہ ہورہے ہیں، اور مساجد میں متعکفین کے رشتہ داروں و دوست احباب کی لاکھوں کی تعداد پہنچ گئی ہے۔
رمضان المبارک کے آخری (10 دن ) عشرے میں اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں شرکت کرتے ہیں، اور بعض مساجد میں ایک ماہ کا بھی اعتکاف کیا جاتا ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مساجد سے بھی ہزاروں معتکفین گھروں کو واپس جارہے ہیں۔