بیجنگ:چین میں تیار کردہ مہنگی مسافروں کی فروخت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ مارچ میں جاری رہا ہے۔ چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچرز کے مطابق اس عرصے میں مقامی ساختہ تقریبا 3 لاکھ 55 ہزار مہنگی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 16.8 فیصد زائد ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ یہ تعداد 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.3 فیصد اور تمام مسافر گاڑیوں کی نمو سے 23.1 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر مقامی ساختہ 9 لاکھ 43 ہزارمہنگی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 2.4 فیصد زیادہ ہے ۔