لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زمان پارک آپریشن کے خدشے کے سبب وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلی وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ عید پر زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے،پہلے بھی عدالتی حکم کے خلاف زمان پارک میں پولیس نے آپریشن کیا، اب اگر دوبارہ آپریشن ہوا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بشریٰ بی بی نے یہ خط اپنے وکلا کی وساطت سے بھجوایا ہے۔