وزیراعظم کا پی کے ایل آئی میں روبوٹک سرجری کے آغاز پر اظہار مسرت

477

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جدید ترین روبوٹک سرجری(Robotic Surgery )جیسے اہم اقدام کے آغاز پر پی کے ایل آئی اسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز تحسین کے لائق ہیں۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے جمعرات کے روزٹوئٹر ہر جاری اپنے بیان میں کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ عظیم فلاحی منصوبہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے عتاب کا شکار رہا۔ 

انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب پی کے ایل آئی جگر اور گردے کے علاج اور پیوندکاری کے حوالے سے پاکستان کا جان ھاپکنز(John Hopkins )بنے گا۔