نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہوچکی،عید کے بعد الیکشن ہوں گے یا حکومت نااہل ہوگی، شیخ رشید

500

راولپنڈی (آئی این پی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید کے بعد الیکشن ہوں گے یا حکومت نااہل ہوگی، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف لندن جائیں گے۔

پاکستان اپنی شرائط کے الیکشن تک نہیں آئیں گے، نگران حکومتیں آئینی طور پر ختم ہوچکی ہیں، ان کی ترقیاں، تنزلیاں، گاڑیاں دفتر سب واپس ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، 27اپریل تک 21 ارب روپے جاری کرنے ہوں گے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا ہوگا، سازش کے تحت فضل الرحمان کو مذاکرات سے نواز شریف کے اشارے پر باہر رکھا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کا جھنڈا بلند رکھا اور سیاسی جماعتوں کو گنجائش بھی دی لیکن جو جماعتیں عوام میں جانے کے قابل نہیں وہی الیکشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں، حکومت اپنے جال میں خود پھنس گئی۔

انہیں حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے،سابق وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ شہباز شریف، وزیر داخلہ اور وزیرقانون توہین عدالت کے ریڈار میں ہوں گے، سپریم کورٹ کا حکم 14مئی کو الیکشن کروانا فائنل ہے جس میں تبدیلی کی گنجائش نہیں، مذاکرات کے نام پر وقت ضائع کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔