سپریم کورٹ کو آئین کے تحت فیصلے کرنے کا اختیار ہے پنچائت لگانے کا نہیں ،سعید غنی

366

کراچی: صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوآئین کے تحت فیصلے کرنے کااختیارہے، پنچائیت لگانے کا اختیار نہیں ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ   ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن میں ہونے چاہیے اگر پنجاب میں کسی بھی جماعت کی حکومت بن جاتی ہے اس کے اثرات پڑیں گے، اگرپنجاب میں انتخابات کروائے گئے تویہ نئے ون یونٹ قائم کرنے کے برابرہوگا۔

صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جوڈیشل مارشل لا لگا ہواہے، سیاستدانوں سے زیادہ معاملہ فہم کوئی نہیں ہوسکتا، ملک میں  اس وقت ہیجان اوربحران عدالتی فیصلوں کی وجہ سے ہے۔عمران خان کامزاج کسی بھی طورپرسیاسی نہیں، اس نے ملک کوسیاسی اورمعاشی طورپربحرانوں میں دھکیلا ہے۔