چوہدری انوارالحق پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پی ڈی ایم حکومت کا وزیراعظم ہے:فیصل واوڈا

526

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنمااور سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پی ڈی ایم حکومت کا وزیراعظم ہے، اب آزاد کشمیر میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت بن گئی ہے۔

ان خیالات کااظہار فیصل واوڈا نے جمعرات کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

محمد فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کہا تھا میں نے پہلے بھی اور پھر آگاہی کیلئے دہرا رہا ہوں کہ پکچر ابھی باقی ہے،ابھی بھی ہوش کر لیں۔