کراچی میں پولیس وردی میں لوٹ مار کرنیوالا ایرانی گینگ سرگرم

404

کراچی: پوش علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں کیلیے ایرانی گینگ سرگرم ہوگیا ہے جو پولیس کی وردی پہن کر جرائم کی وارداتیں کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ایرانی گینگ سرگرم ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس گینگ کے اراکین پولیس یونیفارم پہن کر وارداتیں کر رہے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان واردات کے دوران پولیس کیپ اور واکی ٹاکی کا بھی استعمال کرتے ہیں یہ گینگ زیادہ تر وارداتیں بس اڈوں اور ٹرین اسٹیشنز کی اطراف کرتے ہیں اور اس کے لیے کار کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس گینگ کے کارندوں کا ہدف غیر ملکی شہری اور دیگر شہروں سے کراچی آنے والے مسافر ہوتے ہیں۔ ملزمان خود کو پولیس افسران ظاہر کرکے چیکنگ کے بہانے شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہیں۔0

حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ملزمان نے ایک غیر ملکی شہری سے 12 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی تھی جس کی واردات کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا تھا جب کہ چند ماہ قبل بھی پریڈی تھانے کی حدود میں حیدرآباد کے شہری سے واردات کی گئی تھی۔