اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاریکٹر کوچنگ مکی آرتھر کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات ، مکی آرتھر نے کپتان بابر اعظم سے بھی مستقبل کی پلاننگ پر مشاورت بھی کی۔
پاکستان آمد کے بعد مکی آرتھر نے اسلام آباد میں نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس میں نیوزی لینڈ کیخلاف جاری سیریز پر کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بھی بات چیت کی گی ۔ قومی ٹیم کے ڈاریکٹر کوچنگ نے کھلاڑیوں کیساتھ مختلف سیشن کیے، مکی آرتھر نے مستقبل کی پلاننگ سے بھی کھلاڑیوں کو آگاہ کیا ۔مکی آرتھر نجم سیٹھی سے بھی ملاقات کرینگیجس میں وہ اپنے معاملات کو حتمی شکل دینگے ۔